بہارکوسی

ہرضرورت مندکو ملے گا پردھان منتر ی آواس: روبی

سیتامڑھی: رنی سید پور بلاک دفتر واقع تھانہ چوک کے نزدیک مقامی ضلع کونسلر روبی کماری کے دفتر پر رنی سید پور بلاک حلقہ کے ضلع کانسلر کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت سابق ضلع پریشد صدر اندرانی رائے نے کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مقامی ضلع کونسلر روبی نے کہا کہ ہر ضرورت مند لوگوں کو پردھان منتر آواس منصوبہ کا فائدہ دیئے جائیں گے۔ اور جوبھی بیچولیا اس منصوبہ کے تحت رشوت لیتے ہیں۔ اس پر کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بی ڈی او سروج کمار بیٹھاکو ٹیلی فون پر کہا کہ پنچایتی سطح سے لے کر بلاک سطح پر جو بھی بچولیاہیں اسے نشاندیہی کر اس کے خلاف معاملہ درج کرائے گی۔ ساتھ ہی جو بھی آواس سہایک جس میں شامل ہوں گے، انہیں معطل کرنے کے لئے محکمہ کو لکھا جائے گا۔ وہیں سابق صدر اندرانی رائے نے کہا کہ اطفال ترقیاتی منصوبہ کے دفتر میں بڑے پیمانے پر لوٹ کھسوٹ کی جارہی ہے۔ عہدیدار کئی سالوں سالوں سے ایک ہی جگہ بنے ہوئے خاتون آبزروکا تبادلہ جلد سے جلد کیاجائے۔ ضلع کانسلر رہنما اوم بھارتی نے کہا کہ ہرایک آنگن باڑی مرکز سے دوہزار سے ڈھائی ہزار کی وصولی پر روک لگائی جائے۔ موقع پر آرجے ڈی لیڈر لال بابو رائے، ضلع کونسل رہنما اوم بھارتی، شیو چندر پنڈت، لوکیش کمار، راجیش کمارسمیت درجنوں لوگ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close