بہارمتھلانچل

ہریہر پور پنچایت کے احیا پور مہادلت ٹولہ میں لوک سنواد پروگرام

دربھنگہ:بینی پور بلاک کے تحت ہریہر پور پنچایت کے احیا پور مہادلت ٹولہ میں منعقد لوک سنواد پروگرام میںضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سرکاری منصوبوں کو سرزمین پر جاکر دیکھنے اور لوگوں سے ان منصوبو ںمیں بہتری کیلئے فیڈ بیک حاصل کرنے کیلئے لوک سنواد پروگرام کئے جارہے ہیں ۔ اس کے توسط سے دوسری شکایت اور پریشانیوں کو بھی لوگ جان پاتے ہیں اور اس کا حل نکالا جاتا ہے ۔ ہریہر پور پنچایت کے لوگوں نے پنچایت کے زمین سے محروم مہادلت طبقہ کیلئے رہائش کے قابل زمین کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے سب ڈویزن افسر بینی پور کو ہدایت دیا کہ وہ مہادلت خاندان کیلئے رہائش کے قابل زمین دستیاب کرانے سے متعلق ایک ہفتہ میں رپورٹ دیں ۔ زمین مل جانے کے بعد انہیں وزیر اعظم رہائش منصوبہ کا فائدہ بھی پہنچایاجائے گا ۔ سڑک تجاوزات سے متعلق شکایت پر ڈی ایم نے ایس ڈی اواور سی او سے جانچ کرکے کاروائی کرنے کا حکم دیا ۔ ضلع مجسٹریٹ نے عوام سے کہا کہ جن لوگو ںکو وزیر اعظم رہائش کافائدہ پہنچایا گیا ہے وہ جلد اپنا گھر بنالیں اور دیوالی میں اس گھر میں منتقل ہوجائیں ۔ انہو ںنے کہا کہ اب جس وارڈ میں پچاس فیصد لوگوں کے ذریعہ بھی معیاری بیت الخلاء کی تعمیر کرلی جاتی ہے انہیں امدادی رقم فوری طور پر ادا کردی جاتی ہے ۔ انہو ںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر میں تو بیت الخلاء بنوائیں ساتھ ہی آس پاس پڑو س کے لوگوں کو بھی اس پر آمادہ کریں ۔ محکمہ توانائی کے ذریعہ مفت بجلی کنکشن سے متعلق کیمپ لگایا گیا تھا ۔ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مفت بجلی کنکشن کیلئے درخواست دی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران کو جلد کنکشن دستیاب کرانے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر ضلعی افسران کے علاوہ پرمکھ فیروزہ خاتون ، پی ایچ ای ڈی کے اسسٹنٹ انجینئر سمیت متعلقہ افسران اور عام لوگ موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close