ہمارے بارے میں

عالمی ٹائمزڈاٹ کام اردو پر آپ کا خیر مقدم ہے اور دل کی گہرائیوں سے آپ کا استقبال کرتے ہیں۔
عالمی ٹائمزڈاٹ کام صر ف ایک نیوز پورٹل اور خبر رسانی کاذریعہ نہیںبلکہ یہ ایک جہدمسلسل ہے ۔ امت مسلمہ کا بیباک ترجمان اور عالم اسلام کا ایک نمائندہ میڈیا ہے، جس کااولین مقصد معیاری اور مثبت خبروں کی فراہمی،تحقیقی واصلاحی مضامین کی اشاعت ، اسلامی صحافت کا فروغ ،ملی مسائل کا تجزیہ وحل ،اردوزبان اور مشرقی تہذیب کی ترویج واشاعت ، انٹر نیٹ پر مثبت مواد کی فراہمی،میڈیا کے منفی پرو پیگنڈے کا انکشاف اور اس پر بے لاگ تبصرہ،حقائق سے آگہی،اورملک و ملت کی ہمہ جہت ترقی و خیرخواہی پر مشتمل مواد کی اشاعت کرناہے ۔
عالمی ٹائمزڈاٹ کام کے اغراض و مقاصد میں سرفہرست عالم اسلام کی سچی ترجمانی اور امت مسلمہ کی سنجیدہ پاسبانی ہے ،اس لئے عالمی ٹائمزڈاٹ کام کے بیشتر مواد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود، معاشر تی واجتماعی ترقی او ر خوش حالی سے متعلق سلگتے مسائل اور سنجیدہ حل پر مشتمل ہوں گے ۔بے مقصدسیاسی وسماجی خبروں،پریس ریلیز ،بے فائدہ مضامین اور فضول رشحات قلم کو عالمی ٹائمزڈاٹ کام پر جگہ نہیں دی جائے گی ۔
الحمد للہ عالمیٹائمزڈاٹ کام کا سفر خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے ،اپنے مقصد اور مشن کی جانب تیز رفتاری کے ساتھ رواں داواں ہے ، تقریبا دنیا کے ۱۰۰سے زائد ممالک میں اسے پڑھا جارہا ہے۔یومیہ ہزاروں کی تعداد میں قارئین اس سے استفادہ کررہے ہیں ، نوجوان نسل اور نئے قارئین کے ساتھ قدیم اور معمر حضرات بھی پابندی کے ساتھ عالمیٹائمز کا مطالعہ کررہے ہیں ۔
معزز قارئین ! عالمی ٹائمز ڈاٹ کام کی کوئی چیز آپ کو پسند آجاتی ہے اور ملت کے مفاد میں اس سے کوئی کام ہوجاتا ہے تو یہ اللہ تبارک وتعالی کا فیض کرم ہے۔ ہاں اگر کہیں کوتاہی رہ جاتی ہے ، کسی غلطی کا ارتکاب ہو جاتا ہے یا خبروں کے انتخاب میں کسی طرح کی کمی رہ جاتی ہے ، اس کے لیے ادارہ ذمہ دار ہے۔

Close