ہندوستان

ہندستان اور پاکستان کے حالات بہترہونگے :سدھو

اجمیر :پنجاب کے آرٹ ،سیاحت وثقافت کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امیدظاہر کی ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے حالات بہترہونگے ۔مسٹر سدھو آج اجمیر میں ایک نجی اسکول کےپروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات کررہے تھے ۔انھوں نے دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری آنے کی بات کرتے ہوئے اپنے پاکستان دورے کو جائز ٹھہرایا۔انھوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 22سال پرانے کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’میں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کا پیغام رشتوں میں بہتری کا راستہ نکالے گا ۔‘‘انھوں نے کسی انسان کی سوچ کو خیالات سے بدلنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سوچ سے سوچ کی لڑائی مہم چلائی جارہی ہے جس کے ذریعہ آج کا نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ کئ بلندیوں کو چھوسکتاہے ۔واضح رہے کہ عمران خان کی حلف برداری میں سدھو پاکستان گئے تھے جس کی وجہ سے انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close