کھیل

ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن ٹیم کی جاپان کے ہاتھوں 1۔3سے شکست

جکارتہ: اسٹار شٹلر پی وی سندھو کی کارکردگی ہندوستانی خاتون بیڈمن ٹیم کی جیت کے لئے ناکافی ثابت ہوئی اور انہیں پیر کے روز 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں بیڈمنٹن ٹیم مقابلے میں جاپان کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میچ میں 1۔3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بیسٹ آف فائیو کے اس ٹورنامنٹ میں اولمپک تمغہ یافتہ سندھو ہی ہندوستان کے لئے واحد پوائنٹ حاصل کرسکیں۔ سندھو نے دنیا کی دوسرے نمبرکی کھلاڑی اکانے یاما گوچی کو لگاتار گیموں میں 21۔18، 21۔19 سے شکست دیکر ہندوستان کو برتری دلائی۔
لیکن خاتون ڈبلز میں این سکی ریڈی اور اشونی بوپنا کی جوڑی کو الگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ سکی اور آرتی سارا کو ایک ٹیم میں اتارا گیا جنہیں یو کی فوکوشیما اور سیاکا ہیروتو نے لگاتار گیموں میں ہراکر باہر کردیا۔
سائنا نہوال نے پھر فیصلہ کن میچ میں کافی جد و جہد کی لیکن جاپان کی نوزومی اوکوہارا نے انہیں 21۔11، 23۔25، 21۔16 سے اہم میچ میں ہراکر ہندوستان کو اس کے دوسرے پوائنٹ سے محروم کردیا۔ ڈبلز میں بوپنا اور سندھو کو بھی شکست ہاتھ لگی اور وہ مساکی ماتسوموتو اور ایاکا تاکا ہاشی کے ہاتھوں ہار کر باہر ہوگئیں۔
اس سے قبل مرد بیڈمنٹن ٹیم نے مالدیپ کو 3۔0 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا جہاں ان کا سامنا اب میزبان انڈونیشیا سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close