کھیل

ہندوستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا طنز”کروشیا فائنل کھیل رہا ہے اور ہم ہندو – مسلمان کھیل رہے ہیں”۔

فیفا عالمی کپ 2018 جیت کرفرانس فٹبال چمپئن بن گیا ہے۔ اتوارکو روس کے لوزنکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فرانس نے کروشیا کو 2- 4 سے شکست دے دی۔ دلچسپ بات یہ تی کہ فائنل گنوانے والا کروشیا محض 50 لاکھ آبادی والا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔

اس چھوٹے ملک کے بڑے کارناموں سے متاثر ہوکرہندوستانی کرکٹرہربھجن سنگھ نے ملک کے موجودہ حالات پر طنز کیا ہے، جس کے بعد انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔ ہربھجن سنگھ نے فائنل میچ شروع ہونے سے قبل ٹوئٹ کیا “تقریباً 50 لاکھ آبادی والا ایک چھوٹا سا ملک کروشیا فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گا اورہم 135 کروڑ لوگ ہندو- مسلمان کھیل رہے ہیں”۔ اس کے ساتھ ہی ہربھجن سنگھ نے “ہیش ٹیگ # سوچ بدلو، دیش بدلو” بھی لکھا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت سے ملک کا داخلی اتحاد کئی بارتارتارہوا ہے۔ ہندوستان کے تقریباً ہرعلاقے سے فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں کروشیا کو فرانس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ملک کی سیاست پر طنز کستے ہوئے ہربھجن سنگھ کا یہ ٹوئٹ وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔ بھجی کے ٹوئٹ کو اب تک 3000 سے زیادہ لوگ ری ٹوئٹ کرچکے ہیں۔ 10 ہزارسے زیادہ لوگ لائک کرچکے ہیں، کئی یوزرس (صارف) نے اس ٹوئٹ کو لے کر کمنٹ (ردعمل) بھی کئے۔ ایک صارف نے لکھا “ہندو- مسلمان کا کھیل کھیلنا سیاسی لوگوں کا کام ہے، کھلاڑیوں کا نہیں”۔

ایک دیگرصارف نے ٹوئٹ کیا “ضروری نہیں کہ ہندوستان فٹبال میں قائد ہو، ہندوستان کئی کھیلوں میں آگے چل رہا ہے”۔ انکش شرما کے ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا “یہ ممکن ہے، کیونکہ ہندو- مسلم ہم سب مل کرکھیل رہے ہیں، جس میں سیاسی لوگوں کے علاوہ ہم سب ہیں، اس کا فائنل 2019 میں ہوگا”۔ وہیں ریت سنگھ نے توسخت جواب دیت ہوئے لکھا “چین کو دیکھو، نہ وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں نہ فٹبال، ہرجگہ ہرکھیل مناسب نہیں ہوسکتا”۔

واضح رہے کہ کروشیا ہندوستان اور چین کی طرح بہت بڑا ملک نہیں ہے، اس کی آبادی بھی بہت کم ہے۔ کروشیا کی آبادی تقریباً 42 سے 50 لاکھ ہے۔ رقبہ کے لحاظ سےبھی یہ بہت چھوٹا ملک ہے۔ اس کا رقبہ اترپردیش سے بھی بہت چھوٹا ہے۔ اترپردیش کا رقبہ 243286 اسکوائرکلو میٹرہے جبکہ کروشیا کا رقبہ 56594 اسکوائرکلومیٹرہے۔ جبکہ آبادی دہلی کے نصف سے بھی کم ہے۔ ہندوستان کی راجدھانی دہلی کی آبادی ڈیڑھ کروڑسے بھی زیادہ ہے جبکہ کروشیا کی آبادی 42 لاکھ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close