کھیل

ہندوستان نے انگلینڈ سے بلائنڈ ٹوئنٹی۔20 سیریز جیتی

بنگلور: کپتان اجے ریڈی کی ناٹ آؤٹ 90 رن کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کو بدھ کو دوسرے ٹوئنٹی -20 میچ میں 55 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے پہلے آٹھ اوور میں ہی اپنے چار وکٹ گنوا دیے تھے لیکن کپتان اجے ریڈی نے پنکج بھوئی کے ساتھ سنچری شراکت کرکے ہندوستان کو سنبھال لیا۔ ہندوستان نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 217 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ اجے نے محض 44 گیندوں پر ناٹ آوٹ 90 رن بنائے اور مین آف دی میچ بھی بنے۔ پنکج نے 25 گیندوں پر ناٹ آوٹ 51 رن بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم اس کے جواب میں نو وکٹ پر 162 رن ہی بنا سکی۔ ایڈ هوسیل نے 37 گیندوں پر 45 رن بنائے۔ درگا راؤ نے تین اوور میں نو رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔
سیریز کا آخری میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close