کھیل

ہندوستان کا نیا ونڈر بوائے ، 14 سال کے لڑکے نے اتنے رن

بیس نومبر 2013 کو ممبئی میں پرتھوی شا نے 546 رن بناکر اعلان کردیا تھا کہ وہ ٹیم انڈیا کا مستقبل ہیں ۔ پرتھوی شا نے اس اننگز کے پانچ سال بعد ٹیم انڈیا کیلئے ڈیبیو بھی کرلیا ۔ اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں شا نے سنچری بھی بنائی تھی ۔ پرتھوی شا جیسا بلے باز پاکر ٹیم انڈیا بھی کافی خوش ہے ۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کی یہ خوشی دوگنی ہونے والی ہے ، کیونکہ ٹیم انڈیا کو پرتھوی شاجیسا ایک اور بلے باز مل گیا ہے۔ دراصل وڈوڈرہ میں 14 سال کے پریانشو مولیا نے شری ڈی کے گائیکواڑ انڈر 14 ٹورنامنٹ میں 556 رنوں کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی ہے ۔غور طلب بات یہ ہے کہ پریانشو نے صرف 319 گیندوں میں 556 رن بنائے۔ اپنی اس اننگز میں پریانشو نے 98 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ دو روزہ اس میچ کے پہلے دن پریانشو نے حریف ٹیم یوگی کرکٹ اکیڈمی کو صرف 52 رنوں پر سمیٹ دیا ۔ اس کھلاڑی نے کل چار وکٹ لئے ۔ اس کے بعد پریانشو نے پہلے ہی دن اکیلے 408 رن بنا ڈالا ۔ دوسرے دن پریانشو نے مزید 148 رن بنائے اور وہ 556 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
بتادیں کہ پریانشو مولیا ہندوستان کے سابق آل راونڈر مہندر امرناتھ سے کرکٹ کے ہنر سیکھ رہے ہیں ۔ پریانشو نے گزشتہ سال اسی ٹورنامنٹ میں 254 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی جو کہ ان کا سب سے بڑا ذاتی اسکور بھی تھا ۔ پریانشو مولیا کی اس اننگز سے تو صاف ہے کہ وہ ٹاپ کے بلے باز ہیں ۔ اگر ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جائے تو کون جانتا ہے کہ ایک دن پریانشو بھی پرتھوی شا کی طرح ہندوستان کیلئے کھیلے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close