اتر پردیشہندوستان

ہندوستان کے تحفظ و بقا ء کے لئے ہمیں پھر سے قربانیاں دینی ہونگی: مفتی محمد سالم یمنی

سہارنپور:آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے زیر اہتما م مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی میں الانصاف پبلک فائونڈیشن کی جانب سے انسانیت بچائو تقریب کا انعقاد کیا گیاجسکی صدارت آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا یعقوب بلند شہری نے کی پر وگرام کے مہمان خصوصی الانصاف پبلک فائو نڈیشن کے صد ر مفتی محمد سالم یمنی چائوس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز ہندوستان کے تحفظ و بقا ء کے لئے ہمیں پھر سے قربانیاں دینی ہوںگی اور ملک میں بڑھ رہی نفرتوں کو ختم کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ اپنے ملک سے محبت کرنا ایمان کاحصہ ہے جس کے دل میں کھوٹ ہوتاہے وہ سب کو کھوٹاہی سمجھتاہے انہوں نے کہا آج تو ملک کے وفاداروں کو غدار کہا جاتاہے جبکہ ہو نا یہ چاہیئے تھا کہ غدار کو غدار نہیں بلکہ وفادار کہہ کر پکاروگے تو اس کے د ل میں خود بخود محبت پیدا ہوگی ہمیں انسانیت ابھیا ن کے ذریعہ برادران وطن کے دلوں میں محبتیں پیدا کرنی ہوں گی اور بلا تفریق مذہب و ملت متحد ہو کر ملک میں فروغ انسانیت کا پیغام عام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو دیوانوں نے تعمیر کیا تھا اب پھر ملک کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے دیوانوں کی طرح انسانیت ابھیان کے ذریعہ نفرتوںکو ختم کرکے انسانیت کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا کام کرنا ہو گا !الانصاف پبلک فائو نڈیشن کے صد ر مفتی محمد سالم یمنی چائوس نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہاکہ الانصاف پبلک فائونڈیشن کے ذریعہ چلائی جارہی انسانیت ابھیا ن مہم کوہندوستان کے دیگرصوبوں کی طرح یو پی کے تما م ضلعو ں میں چلایا جائے گا اور ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی سب کو اس مہم کے ساتھ جوڑا جائے گا اور ملک میں فروغ انسانیت ابھیان کے پیغام کو گھرگھر پہنچایا جائے گا ہمارانعرہ ہے (اانصاف لائو دیش بچائو نفرتوں کی آگ سے بھارت بچائو) ! اس کامیاب میٹنگ کی صدارت فرما رہے مولانا محمد یعقوب بلندشہری نے کہاکہ آج دنیامیں چیزوں کے بنانے پر محنت کی جارہی ہے تما م چیزوں کو اچھے سے اچھا عمدہ سے عمدہ بنانے کی فکر اور جد و جہد ہو رہی ہے اور انسانوں کے اند ر سے انسانیت ختم ہوتی جارہی ہے اور انسانوں میں حیوانیت کا اثر دن بد ن بڑھتا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرہم نے سماج میں خلوص و للہیت کے ساتھ کام نہ کیا تو سماج میں انسانیت کا معیا ر اور گر جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر انسانیت ابھیا ن کے ذریعہ سماج میں انسانی معیار کو بلند کرنا ہوگا اور برادران وطن کو بھی فروغ انسانیت کے لیے اپنے ساتھ جو ڑ کر سماج میں پھیلی دوریوں کوختم کرکے فروغ انسانیت کو پھیلانا ہوگا تبھی وطن عزیز ہندوستان ترقی کر پائے گااور آگے بڑھیگا ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اور امن و سلامتی کے اس پیغام کو گھر گھر پہنچانا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری زیادہ بنتی ہے کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں اور حق تعالیٰ کے احکامات اور نبی پا ک ؐ کی تعلیمات کو دنیا میں عام کریں اور جوتم اپنے لئے پسند کرووہ اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرو تبھی وطن عزیز ہندوستان میں امن و سلامتی پیدا ہوگی ۔ میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے نیتا یوگیش دہیا، بام سیف کے پرچارک امر یش چوٹالہ، مفتی محمدزکریا، مولانا محمد اسعدحقانی وغیرہ نے بھی اظہار خیا ل کیا ۔ پروگرام کا آغازمولانا محمد سلمان نے قرآن پا کی تلاوت سے کیااور مفتی مجیب الرحمن مظاہر ی نے بارگاہِ رسالت میں نظرانہ ٔ عقیدت پیش کیا پروگرام کی نظامت مولانا ریاض الاسلام نے کی شرکت کرنے والوں میں مولانا محمد ساجد جامعہ مظاہرعلوم ، حاجی غفران قریشی ، اسلم نیتا ، قاری سعید الظفر، حاجی محمد قاسم گوٹے شاہ ، حاجی توقیر احمد آشو
انجینئرنگ ورکس، مولانا محمد حارث ، محمد عارف خان ، عاد ل ایڈ و کیٹ، حاجی نور احمد ٹھیکیدار ، احمد رضا ، قاری محمد افضل ، قاری شاہ جہاں ، قاری عبد السبحان وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی!

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close