کھیل

ہند پاک مقابلے کی ٹکٹیں دوسری بار بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت

دبئی :ایشیا کرکٹ کپ میں ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے بڑے مقابلے کی ٹکٹیں دوسری بار بھی چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔
ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا۔ فائنل سے پہلے ہندستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان بڑا مقابلہ 19 ستمبر کو ہو گا۔ایشین کرکٹ کونسل کی انتظامیہ نے ہند پاک میچ کے لیے ایک ہفتے قبل بھی محدود ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی تھیں جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئی تھیں۔
شائقین کے شدید دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے مزید ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے لیکن وہ بھی کچھ ہی دیر میں فروخت ہو گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close