بہارپٹنہ

ہنومان مندر میں بھگدڑ ، پولیس کا لاٹھی چارج

پٹنہ: منگل کو سال کا پہلا دن پڑنے کے سبب پٹنہ کے ہنومان مندروں میں لوگوں کا ہجوم امڈپڑا ۔ صبح میں وہاں کچھ دیر کےلئے بھگدڑ مچ گئی، جس میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔ حالات پر قابو پانے کےلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
اس سے قبل ایک گھنٹہ پہلے ہی پٹنہ جنکشن کے مہاویر مندر کا دروازہ نئے سال کے پیش نظر تمام تیاریاں پوری کر لی گئی تھیں۔ مندر کا داخلہ گیٹ نئے سال کا پہلا دن ہونے کےسبب آج صبح30:4بجے ہی کھول دیا گیا۔ مندر انتظامیہ کے ممبر بھوناتھ جھا نے کہا کہ منگل سے نئے سال کی شروعات ہونے سے اور سالوں کے مقابلے میں اس سال عقیدت مندوں کی زیادہ بھیڑ جمع ہوگئی۔بھیڑ کو دیکھتے ہوئے مندر احاطہ میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود صبح میں عقیدت مندوں کی بھیڑ بے قابو ہوگئی۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئ، جس پر فوراً قابو پالیا گیا ۔ بھیڑکو قابو میں کرنے کےلئے پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنی پڑی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close