بہارپٹنہ

ہوائی سروے کے بعد نتیش کمارنے کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

پٹنہ:وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج پٹنہ رنگ روڈ کا ایک ہوائی سروے کیا ۔ ہوائی سروے سے واپس ہو نے کے بعدوزیر اعلیٰ نے 1انے مارگ واقع سنکلپ میں اس بارے میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ میٹنگ میں مندرجہ ذیل اہم فیصلے لیے گئے ۔پٹنہ رنگ روڈ کا نیاالائنمنٹ ’کنہولی ، نوبت پور ، ڈمری ، لکھنا ، کچی درگاہ ، بدو پور ، چک سکندر سے حاجی پور شہر کے شمال سے سرائے این این 77 کو پار کر تے ہوئے ایس ایچ 74کو پار کر تے ہوئے این ایچ 19، 4لین ، دگھوارہ ، شیخ پور ، کنھولی ہو گا۔ ‘پٹنہ رنگ روڈ کی کل لمبائی تقریبا 160کیلو میٹر ہو گی ، یہ رنگ روڈ 60میٹر چوڑا بنایا جائیگا ۔ قابل ذکر ہے کہ ماضی میں رنگ روڈ چک سکندر سے این ایچ 103ہو تے ہوئے حاجی پور ، اس کے بعد این ایچ 19ہو کر سون پور جے پی سیتو کے برابر دیگھا ہو تے ہوئے کنھولی تک جانا تھا۔
آج کے ہوائی سروے میں یہ محسوس کیا گیا کہ حاجی پور شہر کی گھنی آبادی اور شہر میں ٹریفک دبائو کو دیکھتے ہوئے رنگ روڈ شہر کے باہر باہر شمال کی جانب بنا یا جائے تاکہ پٹنہ اور حاجی پور ٹوئن شہروں کی توسیع ہو سکے ۔
دانا پور سے شیخ پور کے درمیان پٹنہ رنگ روڈ کے حصہ کی شکل میں گنگا ندی پر نیا پل کی تعمیر کی جائے گی ۔ ساتھ ہی رنگ روڈ سے ویشالی کو فور لین رابطہ دیا جائے گا ۔ بختیار پور ، تاج پور کے راستے آنے و الے لوگوں کے لیے این ایچ 103سے چک سکندر اور تاج پور حاجی پور روڈ کے ذریعہ رنگ روڈ کے سہارے ویشالی جانا آسان ہو گا ۔جائزہ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ جے پی سیتو کے متوازی 4لین نیا پل ریاستی حکومت اپنے وسائل سے بنائے گی ۔ اس بارے میں ڈی پی آر بنا نے کی کارروائی شروع کر نے کی ہدایت دی گئی ۔ہوائی سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے 6لین گنگا پل کچی درگاہ سے بدو پور کا بھی معائنہ کیا اور کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی ۔جنوری 2021تک اس کام کو مکمل ہونا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اس متعین مدت کے اندر مکمل کر نے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے گنگاروڈ کی رفتار کو اور تیز کر نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پٹنہ شہر سے لنک روڈ کے کام کوتیز کر نے کی ہدایت دی ۔ ساتھ ہی ایمس ، دیگھاایلویٹیڈ روڈ کو جلد ہی چالو کر نے پر زور دیا ۔
جائزہ میٹنگ میں بھارت مالا منصوبہ کے تحت مجوزہ اورنگ آباد دربھنگہ روڈ کے الائنمنٹ پر اتفاق ہوا ۔ یہ روڈ جی ٹی روڈ مدن پور سے شروع ہو تے ہوئے گیا شہر کے مغرب سے چانک ہو تے ہوئے خضر سرائے ،اسلام پور ،اکنگر سرائے ، ہلسا ، کچی درگاہ ، بدو پور ، چک سکندر ، بھبھوا ، تاجپور ،سمستی پور بائی پاس ہو تے ہوئے دربھنگہ ایسٹ ویسٹ کاریڈور میں ملے گی ۔ وزیراعلیٰ نے اس میں زیادہ سے زیادہ گرین فلڈ سے ہو کر نئی سڑک تعمیر کرائے جانے کی ضرورت بتائی ۔ وزیر اعلیٰ نے مورخہ 8-01-2019کے ہوائی سروے میں آرا ،چھپرا بریج پر ٹرکوں کے پارکنگ کے نقطہ کو بھی سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ سارن ، چھپراکو سخت ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنا یا جائے کہ پل پر ٹرکوں کی پاکنگ نہ ہو اور ٹریفک آسان ہو ۔ہوائی سروے کے دوران سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نندکشور یادو ، چیف سیکریٹری جناب دیپک کمار ، پرنسپل سیکریٹری سڑک تعمیرات جناب امرت لال میناموجودتھے ، جبکہ جائزہ میٹنگ میں سڑک تعمیرات کے وزیر جناب نند کشور یادو، چیف سیکریٹری دیپک کمار ، اڈیشنل چیف سیکریٹری پانی وسائل محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری جناب تر پوراری شرن ، ریوینو و اصلاح اراضی کے پرنسپل سیکریٹری جناب برجیش مرہوترا ، کانکنی محکمہ کی پرنسپل سکریٹری محترمہ انشولی آریہ ، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری جناب منیش کمارورما ،بہار ریاستی پل تعمیرات کارپوریشن کے چیئر مین جناب جتندر سریواستو، ٹرانسپورٹ محمکمہ کے سیکریٹری جناب سنجے اگر وال،پٹنہ کے کمشنر جناب آر این چینگتھو،وزیر اعلیٰ کے سیکریٹر ی جناب انوپم کمار ، اے ڈی جی پولیس ہیڈکوارٹر جناب کندن کرشنن ، ترہت کے ڈی آئی جی جناب سنیل کمار ، ڈی آئی جی سیکورٹی بچو سنگھ مینا ، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی جناب گوپال سنگھ ،پٹنہ، بھوجپور ، سارن ، ویشالی کے ڈی ایم سمیت دیگر سینئر افسران موجودتھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close