بہارسیمانچل

ہواکول پنچایت میں سہولیات کا فقدان،عوام میں حکومت کے تئیں ناراضگی

کشن گنج : ٹےڑھاگاچھ بلاک علاقے کے ہواکول پنچایت واقع وزیر اعظم سڑک کلیاگنج سے کھجورباڑی شرما ٹولی جانے والی سڑک پر گمہریا کٹی کے قریب سیلاب سے مین سڑک پل منہدم ہونے کے دہانے پر ہے، بتاتے چلیں کہ یہ مین سڑک ہوکر درجنوں پنچایت کے لوگ آتے جاتے ہیں۔ جبکہ یہاں کی پریشانیوں کے بارے میں مقامی ایم پی سے لے کر رکن اسمبلی تک اور ضلع انتظامیہ کو تحریری طور پر درخواست کیا گیا ہے۔ لیکن آج تک پریشانیوںکا نبٹارہ نہیں ہو پایا ہے، پھر دوبارہ برسات آگئی دو چار دن میں یہ سڑک تباہ ہو جائے گی اور درجنوں پنچایت کے لوگوں کا آمدورفت بند ہو جائے گا۔پریشانیوں آج تک نہ تو عوامی نمائندے کے کانوں تک جا رہی ہیں، نہ ہی انتظامیہ کا اس مسئلہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ لوگ تحریک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اگر انتظامیہ اس مسئلہ کا حل جلدی نہیں نکالا تو بلاک اور مرکزی سڑک کا گھیراؤکریں گے مقامی عوامی نمائندے اور دانشور کے لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے، اگر دو چار دن میں اس مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ ڈویزن ہیڈ کوارٹر میں مقامی سماجی کارکن ابو سبحان رضوی نے بتایا کہ اگر وقت رہتے انتظامیہ اور عوامی نمائندے مسئلہ کا حل جلد نہیں نکالے تو ہواکول پنچایت کے لوگ تحریک کے پابند ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close