کھیل

ہٹ مین روہت کی سنچری، ہندستان کا سیریز پر قبضہ

برسٹل : ہٹ مین کے نام سے مشہور افتتاحی بلے باز روہت شرما کی ناٹ آوٹ 100رن کی شاندار اننگز کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی۔20میچ میں اتوار کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دیکر پہلی بار انگلینڈ کی زمین پر ٹوئنٹی۔20 سیریز جیت لی۔ ہندستان نے تین میچوں کی سیریز 2-1سے جیتی۔

انگلینڈ نے اوپنر جیسن رائے کی چار چوکوں اور سات چھکوں کی آتشیں 67رن کی اننگز کی بدولت 198رن کا مضبو ط اسکور بنایا لیکن روہت کی ناٹ آوٹ سنچری سے یہ اسکو بونا ثابت ہوا۔

ہندستان نے 18.4اوور میں تین وکٹ پر 201رن بناکر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔ مین آف دی میچ روہت نے 56گیندوں میں 100رن کی میچ فاتح اننگز میں گیارہ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close