ٹیکنالوجی

ہیروموٹر کارپ نے ‘اکسٹریم 200R ‘ لانچ کیا

پٹنہ، 3 اکتوبر:ہیروموٹرکارپ، دنیا کی سب سے بڑی سنگل ٹو وہیلر بنانے والی کمپنی نے آج پٹنہ میں اپنی نئی پریمیم موٹر سائیکل ‘اکسٹریم 200R ‘ لانچ کیا۔ کمپنی نے کرکٹ آئیکن اور ہندوستانیقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو اپنا برانڈامبیسڈربنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وراٹ نئی ‘اکسٹریم 200R ‘ پریمیم موٹر سائیکل پر ہیرو موٹرکارپ کے ساتھ اپنی اننگز کی شروعات کریںگے۔ ‘اکسٹریم 200R ‘ کے ساتھ وراٹ کا نیا اشتہار ٹی وی، پرنٹ، آئوٹ ڈور اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئے گا اور ‘اکسٹریم 200R ‘ کے ریٹیل سیل بھی ملک بھر میں شروع ہو جائیں گے۔
اس نئی پریمیم موٹر سائیکل کی قیمت 90,900 روپئے (ایکس شو روم پٹنہ) ہے۔
"ہیرو موٹو کارپ نے نئے دور، تکنیکی طور پر اعلی درجے کی اور خوبصورت مصنوعات تخلیق کی ہے، جسے چلانابھی مزیدار ہے۔ برانڈ ہیرو اعتماد اور عمدہ خصوصیات کی علامت ہے جو گلوبل ماڈل وراٹ کوہلی کے شخصیت سے ملتا ہے۔ وہ آج کے نوجوانوں کے ہیرو ہیں جنہیں کسی کا خوف نہیں ہے اور جوچوٹی کو ہدف مانتے ہیں۔انہیں خصوصیات نے ہمیشہ برانڈ ہیرو کی تشریح کی ہے۔ ہیرو موٹو کارپ کے عالمی خاندان میں وراٹ کوشامل کرنا بہت خوشی کی بات ہے، اور میں اس نئے سفر میں ان کی کامیابی کی تمنا کرہتا ہوں۔ "- منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرو موٹر کارپ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close