بہارکوسی

یوم جمہوریہ کے پیش نظرڈی ایم نے کی میٹنگ کردی ہدایت

مشرقی چمپارن(محمداکرم) یوم جمہوریہ کادن ہمارے ملک کے لئے انتہائی اہم دن ہے ،اسی دن ہمارے ملک کادستورعمل میں آیاجس پرچلتے ہوئے ہماراملک دن رات ترقی کرتاہواترقی کی منازل کوطے کررہاہے۔اس دن جہاں سرکاری سطح پرخوشیاں منائی جاتی ہے وہیں پرائیویٹ اسکولوں اوردیگرجگہوں پرپرچم کشائی کرکے یوم جمہوریہ منایاجاتاہے۔یوم جمہوریہ کے روزکھیل کود،مقابلہ،رواریتی پروگرام کاانعقادکیاجائے گا۔مذکورہ باتیں ڈی ایم رمن کمارنے کلکٹریٹ موجودرادھاکرشن بھون میں یوم جمہوریہ کے مدنظرجائزہ میٹنگ سے کہیں۔انہوںنے کہاکہ اس روزلوگوںکے بیچ سرکارکی جانب سے چلائے جارہے منصوبوں کے بارے میں لوگوںکوبتایاجائے گاتاکہ وہ اس سے مستفیدہوسکیں۔اسکریننگ پروگرام کابھی منعقدہوگاجس میں سرکاری وغیرسرکاری بچے شامل ہوں گے۔اس کے ضلع تعلیمی افسرکوجلدسے جلداسکول انچارج کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنراکھلیش کمارسنگھ،عوامی شکایت افسرمنوج کمار رجک،اضافی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ہیڈکواٹرشیشل یادو،)،ضلع نقل وحمل افسر،گاندھی سنگہالیہ کے سکریڑی برج کشورسنگھ سمیت دیگرافسران موجودتھے۔
دوسری طرف ڈی ایم رمن کمارنے نگرپنچایت/نگرپارشدحلقہ میں چل رہے سات حدف منصوبوںکے تحت چل رہے جل نلل،گلی نالاپکہ سمیت دیگرمنصوبوںکے متعلق سے انہوںنے جائزہ لیا،ساتھ پلاسٹک تھیلی کوبازارسے پوری طرح بندکرنے کے لئے ہدایت جاری کئے۔پلاسٹک کااستعمال کرنے سے ضلع میں جرمانے کے طورپروصولے گئے سگولی میں ۲۲۰۰،ڈھاکہ میں ۱۰۰۰،چکیامیں ۱۲۰۰۰،کیسریامیں ۴۲۰۰،اریراج میں ۹۶۰۰ اورموتیہاری میں ۱۷۵۰۰روپیے کی وصولی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ بینر،پوسٹر کے توسط سے پلاسٹک بندکی جانکاری لوگوںتک پہنچارہے ہیں۔ساتھ ہی موقع پرجگہوںکی نشاندہی کرکے رین بسیراکی سہولت مہیاکرنے کی ہدایت ڈی ایم رمن کمارنے جاری کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close