سیاستممبئیہندوستان

یوپی میںعظیم اتحاد سے فرق نہیں پڑے گا، بی جے پی کرے گی شاندارجیت: نقوی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اترپردیش سمیت پورے ملک میں بہتر کارکردگی پیش کرے گی۔
نقوی نے اتوار کو ایک پروگرام سے الگ نامہ نگاروں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ اتر پردیش میں ہوئے اپوزیشن اتحاد سے واضح ہے کہ وہ قبولکر چکے ہیں کہ بی جے پی اور نریندر مودی کا مقابلہ کرنے میں وہ اکیلے قابل نہیں ہیں، اس لئے انہوں نے اتحاد کیا ہے۔ نقوی سے پوچھا گیا تھا کہ اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے اتحاد کا آئندہ انتخابات میں کیا اثر پڑے گا؟
مرکزی وزیر نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے حامی ہی اب اس کے ساتھ رہنے کو راضی نہیں ہیں۔ ایسے میں اتر پردیش کے عوام کہاں کانگریس پر بھروسہ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close