اتر پردیشسیاستہندوستان

یوپی کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر انتخاب لڑے گی کانگریس: غلام نبی آزاد

لکھنؤ: کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کے انچارج غلام نبی آزاد نے اتوار کو کہا کہ کانگریس پارٹی اتر پردیش کی تمام 80 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کی براہ راست جنگ ہے۔
ریاست کی دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کے قابل ہے اور ہمارے ساتھ آنا چاہتی ہے، تو ہم اس کا استقبال کریں گے۔ آزاد نے اتوار کو کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی نے الیکشن میں کئے گئے ایک بھی وعدے پورے نہیں کئے۔ پانچ سال میں 10 کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کیا، لیکن نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے۔ درمیانہ اور چھوٹے صنعت بری طرح متاثر ہوئے۔ کالا دھن لاکر لوگوں کو 15-15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ابھی تک مکمل نہیں کیا۔
غلام نبی آزاد نے تیسرے محاذ کا امکان اور وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کو حمایت دینے پر کہا کہ ہم اب اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتے ہیں۔ جب انتخابات کے نتائج آ جائیں گے تو وزیر اعظم کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک سوال پر کہ کیا وزیر اعظم مودی سے ڈر کی وجہ سے اتحاد کئے جا رہے ہیں، آزاد نے جواب دیا کہ اس وقت بی جے پی خود قریب 42 جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں ہے۔اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر، سابق مرکزی وزیر جتن پرساد، سینئر لیڈر نسیم الدین صدیقی، سابق ایم پی پرمود تیواری، سینئر لیڈر پی ایل پنیا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور ریاستی جنرل سکریٹری دیپک سنگھ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close