بین الاقوامی

یہودی کالونی کی افتتاحی تقریب میں امریکی عہدیدار کی شرکت

مقبوضہ بیت المقدس:عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں یہودی کالونی کی افتتاحی تقریب میں ایک سینیر امریکی عہدیدارنے بھی شرکت کی تھی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی عہدیدار کو یہودی کالونی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کو مخفی رکھا گیا تاکہ ذرائع ابلاغ میں انہیں تنقید کا نشانہ نہ بننا پڑے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 نے بیت لحم میں یہودی کالونی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے امریکی عہدیدار کی شناخت بھی ظاہر کی ہے اور بتایا کہ  بیت لحم میں یہودی کالونی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ارکنسو امریکی ریاست کے گورنر اور سابق صدارتی امیدوار مائیک ہاکابی ہیں۔تقریب سے خطاب کے دوران ھاکابی نے کہا کہ وہ بھی ’افرات‘ نامی اس یہودی کالونی میں اپنے لیے ایک گھر خرید کریں گےجس میں وہ چھٹیوں کے ایام میں قیام کریں گے۔مسٹر ھاکابی کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاری ’امن کا پُل’ ہے۔خیال رہے کہ ھاکابی کا شمار فلسطین میں یہودی آبادکاری کے حامی امریکیوں میں ہوتا ہے اور وہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے حوالے سے ہم خیال سمجھے جاتے ہیں۔ اسلئے ہر منصوبہ اپنا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close