متھلانچل

۱۹؍ اگست سے شروع ہوگا میرا بوتھ ،میرا گورب پروگرام

دربھنگہ :اکھل بھارتیہ کانگریس اور ریاستی کانگریس کی ہدایت پر بہار کے تمام اضلاع میں میرا بوتھ میرا گورب پروگرام چلایا جانا ہے اس کے مدنظر سوموار کو ضلع کانگریس دفتر میں کانگریس کارکنان کی نشست ضلع صدر سیتا رام چودھری کی صدارت میں منعقدہوئی ۔ بیٹھک میں اتفا ق رائے سے فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ 19؍اگست کو میرابوتھ میراگورب پروگرام کی شروعات ضلع کے حیاگھاٹ اسمبلی حلقہ کے دھنولی پنچایت واقع پرتیبھا بہار اکیڈمی سے کیا جائے گا ۔ اس پروگرام میں روسرا رکن اسمبلی ڈاکٹر اشوک کمار جو دربھنگہ او ر سمستی پور اسمبلی حلقہ کے انچارج اور بہار سرکارکے سابق وزیر ڈاکٹر مدن موہن جھا پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ ضلع صدر سیتارام چودھری نے کہا کہ میرا بوتھ میرا گورب پروگرام چلا کر ضلع کے بوتھوں کو مضبوط کیا جائے گا تاکہ آنے والے انتخابات میں کانگریس کو اس کا فائدہ ملے اور 2019کے انتخاب میں کانگریس پارٹی اقتدار پر قابض ہوسکے ۔ ریاستی نمائندہ پنڈٹ رام نرائن جھا نے کہا کہ میرا بوتھ میرا گورب پروگرام کا مقصد پارٹی کارکنان کو سرگرم بنانا ہے ۔ سابق میئر اجے جالان نے کہا کہ تمام کارکنان اہم ہیں اور سب کو مل کر اس مہم کو کامیاب بنانا ہے ۔ ڈاکٹر بیدناتھ جھابیجو نے کہا کہ اس مہم سے کانگریس مضبوط ہوگی ۔ ضلع نائب صدر رام گوپال چودھری ، ضلع ترجمان محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ نشست میں اتفاق رائے سے ضلع جنرل سکریٹری پرتیبھا سنگھ کو میرا بوتھ میرا گورب پروگرام کا انچارج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بیٹھک میں گنیش چودھری ، اودت نرائن چودھری ، غلام شہید ، ویویکانند چودھری ،ڈاکٹررضی احمد ، راجا انصاری ، دیا نند پاسوان ، لال بابو پاسوان ، ساجد حسین وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close