متھلانچل

05اگست تک300؍افراد کی ہوئی گرفتاری

دربھنگہ :دربھنگہ رینج کے ڈی آئی جی نے سوموار کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دربھنگہ ، مدھوبنی اور سمستی پور ضلع میں 23؍جولائی سے 05اگست تک الگ الگ شعبو ںمیں 300ملزمین کی گرفتاری اور خو د سپردگی ہوئی ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ دربھنگہ میں 56، مدھوبنی سے 102، سمستی پور 142ملزمین کی گرفتاری اور خود سپردگی کی رپورٹ ملی ہے ۔ مختلف مقدمات اور ٹریفک ضابطہ کی خلاف ورزی کے معاملے میں گاڑی مالکان سے جرمانہ کی رقم دربھنگہ سے 300600مدھوبنی سے 80600جبکہ سمستی پور ضلع میں 78200کل4لاکھ 59ہزار 400روپئے وصول کئے گئے ہیں ۔دربھنگہ رینج میں برآمد دیشی شراب807.95لیٹر اور بدیسی شراب 4237.725برآمد کی گئی ہے ۔ سنگھوارہ تھانہ مقدمہ نمبر 129/18میںمغویہ دینک کماری اور سنگھوارہ تھانہ مقدمہ نمبر 157/18کی مغویہ رونا کماری ، صدر تھانہ مقدمہ نمبر 247/18کی مغویہ فرحین فاطمہ کو بھی برآمدکرلیاگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close