کھیل

آسٹریلیا نےچھینٹا کشی کی تو ملے گا سخت جواب : وراٹ

ممبئی- (یواین آئی) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے دورے میں خود پر مکمل طور قابو رکھیں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر کنگارووں نے میدان پر چھینٹا کشی کرنے کی ذرا بھی کوشش کی تو انہیں اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا۔
وراٹ نے کوچ روی شاستری کے ساتھ آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں سخت الفاظ میں یہ بات کہی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز 21 نومبر سے شروع ہو رہی ہے جس کے بعد چھ دسمبر سے چار ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ تین ون ڈے مقابلے جنوری میں ہوں گے۔
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میدان پر زبردست کہا سنی کی تاریخ رہی ہے۔ گزشتہ دو سیریز تو خاص طور پر ان باتوں کے لیےہی مشہور رہی۔ سابق آسٹریلیائی کپتان اسٹیون ا سمتھ کے بنگلور ٹیسٹ میں ڈي آر ایس کی مدد لینے کے لیے ڈریسنگ روم کی جانب دیکھنے اور پھر برین ڈیڈ کیلئے معافی مانگنے پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close