بہارمتھلانچل

111خاندانوں میں مفت گیس کنکشن تقسیم

بیگوسرائے:پردھان منتری اجلوالا مفت گیس تقسیم پروگرام کے تحت بسنوپور اور حسن پور باگر میں مونو انڈین گرامین گیس وترک ایجنسی ناؤ کوٹھی کے ذریعہ کیمپ لگاکر گیس تقسیم کیا گیا۔ اس میں بسنوپور پنچایت کے 46بی پی ایل پریوار کے خاتونوں کو اور حسن پور باگر میں 65بی پی ایل پریواروں کو مفت گیس کنیکشن دیا گیا ہے۔ وشنوپور کے مکھیا پربھادیوی اورحسن پور باگر کے مکھیا ویجئے پاسوان کے ذریعہ گیس تقسیم کیا گیا اس موقع پر گیس کنکشن لینے والوں سے خطاب کرتے ہوئے مکھیا نے کہا کہ اس سے خاتونوں کو دھواں سے ہونے والی کئی طرح کی بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا۔ وہیں مونوں اینڈین گرامین گیس وترک ناؤ کوٹھی کے پروپرائٹر کمار دیواکر نے اس کے رکھ رکھاؤ اور استعمال کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ اس موقع پر حسن پور باگر میں نائب پرمکھ اروند سنگھ محمد نثار وغیرہ دیگر لوگ موجود تھے۔ تو بشنو پور میں نائب مکھیا گنیش پدار ، نائب مکھیا شیارام مکھیا وغیرہ درجنوں کی تعداد میں مستفیدین موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close