بہارپٹنہ

پٹنہ چڑیا گھر میں آن لائن ٹکٹ بکنگ کی شروعات

پٹنہ 18جون (محمدفروغ )پٹنہ چڑیا گھرنے اپنے سیلانیوںکے لیے سوموار کو آج ایک اور سہولت میں اضافہ کر دیا ہے اب پٹنہ چڑیا گھر گھومنے کے لیے آنا ہے تو ٹکٹ کٹانے کے لیے لائن میں کھڑا ہوانا ضروری نہیں ہے اب آپ خود اپنے ساتھ گھر سے ٹکٹ لیکر آسکتے ہیں۔دراصل پٹنہ چڑیا گھرمیں سوموار سے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی شروعات کر دی ہے۔اب آپ گھر بیٹھے یا پھر کہیں سے بھی کچھ ہی منٹوں میں ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔ویب سائٹ پر جانے کے بعد جب آپ آن لائن بکنگ کے آپشن پر کلک کریں گے تو آپ کا اپنا موبائل نمبر دینا ہوگا اس کے بعد موبائل نمبر پر آئے اوٹی پی کورڈ ڈالنے ہوں گے اس کے بعد آگے کا عمل پورا کر سکتے ہیں آنے والے کچھ دنوں میں آن لائن بکنگ کی سہولت گیٹ پر بھی شروع کی جائے گی واضح رہے کہ چڑیا گھر کے انتظامیہ اس پہلو پر پہلے ہی سے کام کررہی تھی ۔سال کے شروع میں ہی انتظامیہ نے کہا تھا کہ بہت جلد آن لائن بکنگ کی شروعات کی جائے گی اور آج یہ شروعات ہوگئی ہے۔ اب آپ کہیں سے بھی چڑیا گھر کا ٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close