بہار

خیروا گاؤں کی نو تعمیر سڑک کا افتتاح

موتیہاری ( فضل المبین ) مکھ منتری گرام سمپرک یوجنا کے تحت آج ڈھاکہ علاقہ کے خیروا گاؤں کے نو تعمیر سڑک کا افتتاح  ڈھاکہ کے رکن اسمبلی فیصل رحمن نے کیا۔ موقع گاؤں و قرب و جوار کے لوگ سیکڑوں کی تعداد میں موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی فیصل رحمن نے کہا کہ : میری اولین ترجیح علاقہ کی تعمیر و ترقی ہے ۔ ہمارا مقصد گاؤں گاؤں ، گلی گلی پکی سڑک کی تعمیر کر لوگوں کو سہولیات دستیاب کرانا ہے۔  انہوں نے کہا کہ : اس گاؤں میں یہ پہلی پکی سڑک تعمیر ہوئی جس کی وجہ سے یہاں آنے لوگوں جس طرح میرا استقبال کیا ہے اور حوصلھ افزائی کی ہے میں اس کا ہمیشہ قرض دار رہونگا ۔ وہیں باشندگان خیروا کی جانب سے ان کا زوردار استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا ہار پہنایا گیا جبکہ نوجوانوں کے ہمراہ ڈھاکہ ویا پار منڈل کے صدر اعجاز عالم گڈو نے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ : مرحوم مطیع الرحمن کے خوابوں کی سچی تعبیر کرنے میں ہر دل عزیز لیڈر جس طرح فکر مند ہیں یہ سڑک اسکی جیتی جاگتی شرمندہ تعبیر ہے ۔ جبکہ  اس کام کے ہونے سے گاؤں کے لوگوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔ واضح ہو کہ اس گاؤں میں  سے قبل صرف اینٹ  کی سولنگ تھی جو کہ پچھلے دنوں آئے سیلاب نے مزید اسے خستہ حال بنا دیا تھا ۔ جسے مقامی رکن اسمبلی کے والد مرحوم مطیع الرحمن نے برسوں پہلے کرایا تھا ۔ 
موقع پر  ڈھاکہ جامع مسجد کے امام مولانا نذر المبین ندوی ، را جد صدر شمس تبریز ، ابو القیس انّو ،  حیدر مکھیا ، گڈو خان ، شمیم خان ،  راجندر یادو سرپنچ ، آفاق مظفر ، سمیتی پنا لال یادو ، ذکا اللہ خان ، پردیپ یادو ،  دھننجی پانڈے ، محمد عرفان ،ظفرل امام ، فقیہ عالم ، ابو الفضل سیف ، ابو الکیف ، ابو بکر صدیق ، احتشام الحسن ، فیاض ارشد ، محمد جنید ، نجیب اللہ ڈیلر ، مولوی امام الدین ، احمد توحید ، بدر المبین ،ندا الامین ،  عبد الکلام ، سرفراز عالم ببلو و غیرہ شامل تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close