بہارمتھلانچل

15؍جنوری سے شروع ہوگاکھسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم

22؍ آنگن باڑی سینٹر بنائے جائیں گے ماڈل سینٹر: ڈی ایم

دربھنگہ :ضلع مجسٹریٹ دربھنگہ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ کی صدارت میں کلکٹریٹ واقع بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کانفرنس ہال میں قومی تغذیہ مشن کے تحت ضلع سطحی کو آرڈینیشن کمیٹی کی بیٹھک ہوئی ۔ ضلع مجسٹریٹ نے ضلع پروگرام افسر آئی سی ڈی ایس الکا امر پالی نے بتایاکہ ۸؍مارچ ۲۰۱۸ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مشن کو شروع کیا تھا ۔ ستمبر ۲۰۱۸ء میں تغذیہ مہینہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ نکر ناٹک کے ذریعہ اس مہم کا پرچار پرسار کیا گیا ۔ اس مشن کا خاص مقصد بچو ںمیں عدم تغذیہ اور دوسرے مسائل کو دور کرنے کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومت کی تمام پوشن اور سوچھتا سے متعلق مہم میں انضمام کرنا ہے ۔ اس کیلئے بچوں میں بونا پن ، کم وزن کی موجودہ حالت میں دو فیصد کے حساب سے سالانہ گراوٹ اور انیما میں تین فیصد کے حساب سے سالانہ گراوٹ ضروری ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے عوامی نمائندگان سے نگرانی کروانے کی ہدایت دی ۔ جائزہ میں حکم دیا کہ مستقل طور پر بی آر جی کی بیٹھک یقینی بنائیں اور سرگرمیوںکو پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا ۔ کیئر انڈیا کی نمائندہ شردھا نے کمزرور نومولود بچوں کی پہنچان کی صورت حال کم بتایا ہے کیونکہ اس کی تناسب صرف پانچ فیصد ہے ۔ جالے بلاک پروجیکٹ افسر کو بیٹھک میں نہیں آنے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے تنخواہ روک دینے کا حکم دیا ۔ ہر بلاک میں ایک اور ضلع میں ۲۲ آنگن باڑی کیندر کو ماڈل سینٹر کے طور پر ترقی دینا ہے ۔ اس کیلئے دو لاکھ روپئے فی سینٹر دستیاب ہے ۔ اس بابت ضلع مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ جلد اس کام کو مکمل کریں ۔ بیٹھک میں ضلع پریشد صدر گیتا دیوی ، پنچایتی راج افسر سترودھن کامتی ،سول سرجن ڈاکٹر ڈی کے مشر ، ضلع رابطہ عامہ افسر روی شنکر تیواری موجود تھے ۔ دوسری جانب کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ’کھسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم ‘ کیلئے میڈیا ورک شاپ کیا گیا ۔ ضلع میں 15؍جنوری سے ضلع میں کھسرہ روبیلا ٹیکہ کاری مہم چلایا جائے گا جس میں نو سے پندرہ سال کی عمر کے بچو ںکو ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ یہ مہم پہلے دو ہفتہ تک سرکاری ، نجی اسکولوں ، مدرسہ اور مکتب وغیرہ میں چلایا جائے گا اس کے بعد آگے دو ہفتہ تک آنگن باڑی سینٹر ، اینٹ بھٹہ اور خانہ بدوشوں کے بیچ اس مہم کو چلایا جائے گا ۔ پانچویں ہفتہ میں چھوٹے بچوں کی ٹیکہ کاری پی ایچ سی میں کرایا جائے گا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close