بہارپٹنہ

20 لوک سبھا حلقوں میں ہوگی ایس سی ،ایس ٹی نشادریزروین ریلی: مکیش سہنی

پٹنہ:وکاس شیل انسان پارٹی ریاست کے 20 لوک سبھا حلقوں میں ‘ایس سی ایس ٹی نشاد ریزرویشن ریلی کرے گی۔ پہلے مرحلے میں 7 دسمبر سے بہار کے 5 لوک سبھا حلقوں میں دورہ کرایس سی ایس ٹی نشاد ریزرویشن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے 4 نومبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں نشاد ریزرویشن مہا ریلا میں آئے 5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے ریکارڈ قائم کیا۔ریاست کی سیاسی تاریخ میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں کسی ایک قوم کی طرف سے ‘نشاد ریزرویشن مہاریلا سے بڑی ریلی کبھی نہیں ہوئی۔ مذکورہ باتیں وکاس شیل انسان پارٹی کے قومی صدر سن آف ملاح مکیش سہنی نے پٹنہ کے ہوٹل موریا میں صحافیوں سے بات چیت میں کہیں۔
مکیش سہنی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سپول، بگہا، کھگڑیا، بھاگلپور اور ارریہ میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ 07 دسمبر کو سپول، 10 دسمبر کو بگہا، 12 دسمبر کو کھگڑیا، 15 دسمبر کو بھاگلپور اور 17 دسمبر کو ارریہ میں دورہ کرکےمکیش سہنی ریلی میں شامل ہوں گے۔ہر لوک سبھا علاقے میں لاکھوں لاکھ کی تعداد میں نشاد سماج کے لوگ ریلی میں شامل ہوں گے۔ اس کے بعد فروری میں بہار کے 15 اور لوک سبھا حلقوں میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔صحافیوں کے سوال کے جواب میں مکیش نے کہا کہ ہم نے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی یہ ثابت کر دے کہ پٹنہ کے گاندھی میدان میں کسی ایک جاتی کی طرف سے ‘نشاد ریزرویشن مہاریلا سے بڑی ریلی کبھی ہوئی ہے تو اسے 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ نشاد سماج کا مفاد میں ہی کوئی فیصلہ لیں گے۔ جو بھی پارٹی یا اتحاد ہمارے مطالبات کو مان کر ہمیںخاطر خواہ نمائندگی دے گی ہم ان کے ساتھ جانے کے بارےمیں سوچیں گے۔ اس وقت ہم بہار میںاہم کردار میں ہیں اور کئی پارٹیاں ہمارے ساتھ اتحاد کرنے کیلئے بے چین ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close