بہارمگدھ

2019پالیمانی انتخاب پر بھاجپا کی بیداری مہم

سہسرام: سہسرام پارلیمانی حلقہ کے بھاجپا کارکنان وعہدیداران کی آج ایک بیٹھک شہر کے پٹیل دھرم شالہ تکیہ میں زیرصدارت بھاجپا ضلع صدررادھا موہن پانڈے ہوئی۔ جہاں بھاجپا لیڈر ، زراعت وزیر اور ضلع انچارج وزیر، ڈاکٹر پریم کی شرکت خاص رہی ان کی آمد کے بعد سب سے پہلے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھر جی اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کی تصویر پر گل پوشی کی۔ ساتھ ممبرپالیا منٹ چھیدی پاسوان ، صوبائی بھاجپا نائب صدر نویدیتاسنگھ ، ضلع ومورچہ کے تقریبا سبھی اعلیٰ عہدداران وممبران وغیرہم شامل تھے۔ بیٹھک میں ضلع بھاجپا انچارج باسودیو پانڈے نے اسمبلی وپارلیمانی حلقہ میں موجودہ تمام مسئلوں کے ساتھ خوبیوں کو بھی اجاگر کیا۔ وزیرزراعت نے اپنی خطابت میں خصوصا 2019کے انتخابی انقلاب کے مدنظر درس دیئے اپنی سبھی ذیلی شاخون کی رپورٹ طلب کی اور تمام کمزوریوں کو مضبوطیوں میں بدلنے کے لئے سرگرم ہونے کا مشورہ دیا۔ پسماندہ لوگوں کی شمولیت پر زوردیا۔ اور حوصلہ مندی کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا۔ جس سے پارٹی بھی مزید مضبوط ہوگی۔ بیٹھک میں پارلیمانی انچارج سی ڈی شرما کیمور ضلع صدر جیتندر پانڈے ڈاکٹر سچن ، پرمود سنگھ، سرتاج حسن وویک سنگھ، ڈاکٹر شرت چند سنتوس منٹویادو، روی پاسوان، ویجئے کشواہا، شکیل اختر، ضلع کنویرمنگلانند پاٹھک، پرکاش گوسوامی، برجیش سنگھ، اودے پانڈے ، ستندر سنگھ، ہرمندر چندر روشی، ارون پانڈے ، اشوک شاہ، سدھیر چندونشی، پربھاکر تیواری، دھیرج تیواری، سمیت سنگھ کے علاوہ سیکڑوں شریک تھے۔ آج شہر کے مختلف جگہوں پر وزیرموصوف کا خیر مقدم بھی کیا گیا۔ انہوں نے مقامی کلکٹریٹ کے ڈی آر ڈی اے بھون میں ایک پریس کانفرنس کر دیگر صورت حال کی بھی واقفیت کرائی ۔ آج ہی انہوںنے کئی مسئلوں پر افسران سے بھی گفتگو کی۔ اور سبھی کو متنبہ بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close