ہندوستان

تخلیقی صلاحیت ، تعاون اور اعتماد اچھے استاد کی پہچان

حیدرآباد، 10 جولائی (پریس ریلیز ) تخلیقی صلاحیت، تعاون اور اعتماد جیسے اوصا ف ایک اچھے استاد کی پہچان ہیں۔ اس خیا ل کا اظہار پروفیسر ڈی این ریڈی، سابق وا ئس چانسلر جواہر لال نہرو ٹیکنالوجیکل یونیور سٹی نے آج مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن – مرکز فروغ انسا نی وسائل (یو جی سی – ایچ آر ڈی سی) کے زیر اہتمام 36 ویں اورینٹیشن پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مو¿ثر تدر یس کے لوازمات پر گفتگو کی۔ بحیثیت مہمانِ خصوصی افتتاحی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ فن تدریس میں مہار ت پیدا کریں۔ پروفیسر ریڈی ، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں سی آر را ﺅ، ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف میتھے میٹکس، اسٹا ٹسٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس کے ڈائرکٹر ہیں۔ ڈاکٹر ایم اے سکندر، رجسٹرار و انچارج ڈائر کٹر یو جی سی ایچ آر ڈی سی نے اورینٹیشن پروگرام کے متعلق تفصیلات فرا ہم کرتے ہو ئے کہا کہ یہ پروگرام اسسٹنٹ پروفیسر س و لکچررس کو تدریس کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان کی تدریسی صلا حیتو ں کو نکھارنے کے مقصد سے منعقد کیا جارہا ہے۔ پروگرام 6 اگست تک جاری رہے گا۔ ڈاکٹر تحسین بلگرامی، ڈپٹی ڈائرکٹر، یو جی سی – ایچ آر ڈی سی نے اپنی خیر مقدمی تقریر میں بتایا کہ استفادہ کنندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورس کے مکمل ہونے تک وقت کی پابندی کے ساتھ اس کے مختلف سیشنس میں شرکت کریں اور تبادلہ خیال کے دوران یہا ں سے جو کچھ حاصل ہو، اس سے استفا دہ کے طریقوں پر غور کریں۔ انہوں نے آخر میں شکریہ بھی ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close