بہار

جلد پورا ہوگا دربھنگہ سمستی پورکے بےچ ڈبل رےل لائن کا کام : وےدےا بھوشن

دربھنگہ :۰۱ جولائی (عبدالمتےن قاسمی ) دربھنگہ کے لوگوں کو آئندہ سال سے دربھنگہ ۔سمستی پور ڈبل رےل لا ئن کا فائد ہ مل سکتا ہے ۔ اس بابت حاجی پور رےلوے جی اےم وےدےا بھوشن نے دربھنگہ اسٹےشن کا معائنہ کر نے کے بعد نامہ نگارو ںکو جانکاری دی ۔انہو ںنے دربھنگہ اور لہرےاسرائے رےل لائن کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ڈبل لائن کی تعمےر مےں حائل روکاوٹوں کو دور کرنے پہنچے ہےں ۔ انہو ںنے کہا کہ وزےر اعظم دفتر سے وزارت رےل کے ذرےعہ در بھنگہ سمستی پور رےل ڈبل لائن کی مانےٹرنگ کی جارہی ہے او راےک سال کے اندر اس کام کو مکمل کرلےا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لہرےاسرائے دربھنگہ کے بےچ اکےس نمبر گمتی چٹی چوک ، 22نمبر گمتی شاہ گنج بےنتا ، 24نمبر گمتی الل پٹی ، 25 نمبر گمتی دنار مےں ڈرےنج کا مسئلہ پےدا ہوا ہے ۔ جسے ضلع انتظامےہ اور مےونسپل کارپورےشن کی مدد سے حل کرلےا گےاہے ۔ انہو ںنے کہا کہ دربھنگہ کے ساتھ ساتھ لہرےاسرائے کو بھی بی گرےڈ اسٹےشن کا درجہ ملا ہے اور جلد ہی دوہری رےل لائن کے بعد اسے ماڈل اسٹےشن کے طور پر فروغ دےا جائے گا ۔ ےہاں مسافروں کو جدےد سہولےات دستےاب کرائی جائےں گی ۔ رےلوے ملازمےن کے مسائل کو بھی حل کرنے کی سمت مےں مثبت کوشش کی جارہی ہے ۔ آبی جماو¿ والی رہائش گاہوں مےں رہنے والے ملازمےن کو نئی عمارت مےں منتقل کےا جائے گا ۔ بےرول سے ہر نگر رےلوے لائن کا کام مکمل کرلےا گےا ہے ۔ اس کی منظوری کےلئے رےلوے کمشنر کو بھےجا گےاہے ۔ وہاں سے منظوری کے بعد سروے کرائے جانے کے بعد رےل سروس شروع کردی جائے گی ۔ دربھنگہ سمستی پور کے بےچ 26,25,21,18,2نمبر کی گمتی پر رےلوے اوور برےج کی تعمےر ہوگی ۔ اس کےلئے بہار سرکار کو پروجےکٹ تےار کرنا ہے اور اس کی منظوری کے بعد تعمےر کاکام شروع ہوگا ۔ معائنہ کے دوران سمستی پور ڈی آر اےم روندر کمار جےن ، انجےنئر جے کے سنگھ ، سےنئر انجےنئر بی کے سنہا ، سومن بھارتی ، وجے کمار اور سنجے کمار وغےرہ حکام موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close