بہار

سمستی پور میں سڑک حادثات، 2خاتون سمیت 4 کی موت

سمستی پور10جولائی(تنویر عالم تنہا )سمستی پور ضلع کے تین الگ۔الگ تھانہ حلقے میں ہوئے الگ ۔الگ سڑک حاد ثے میں دو خواتین سمیت چار افراد کی درد ناک موت واقع ہو گئی۔ پہلا واقعہ ضلع کے مسری گھراری تھانہ حلقہ کے قومی شاہراہ 28پر روپولی گاﺅں کے نزدیک پیش آیا جہاں دیو گھر سے مدھوبنی لوٹ رہے ایک بے قابو بلیرو نے سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں ٹھوکر مار دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بلیرو کے پرخنچے اڑ گئے ۔ اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی موت واقع ہو گئی وہیں پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں ممتا دیوی زوجہ مہندر چودھری اور رام لال چودھری ولد سوروپ لال چودھری بتایا گیا ہے۔ دونوں ہی مدھوبنی ضلع کے پنڈول تھانہ حلقہ کے بلاہی گاﺅں کے رہنے والے بتائے گئے ہیں ۔ بلیرو سوار سبھی افراد دیو گھر سے پوجا کر اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مسری گھراری تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔ و ہیں دوسرا واقعہ مفصل تھانہ حلقہ کے جتوار پور بائی پاس سڑک پر ایف سی آئی گودام کے نزدیک پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل میں ٹھوکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار خاتون کی موت واقع ہو گئی جبکہ بائک چلا رہا شخص زخمی ہو گیا۔ مہلوکہ کی پہنچان راجیش مہتو کی بیوی رنجو دیوی (۰۴)کے طور پر کی گئی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق بیگو سرائے ضلع کے چھوراہی گاﺅں باشندہ راجیش کمار مہتو اپنی بیوی کے ہمراہ بائک سے سمستی پور آرہا تھا تبھی مذکورہ مقام پر ٹرک نے اسکی بائک میں ٹھوکر مار دی جس سے اسکی 40سالہ بیوی کی موت موقع پر ہی ہو گئی جبکہ اسکا شوہر شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد ڈرا ئیور ٹرک سمیت فرار ہونے میں کا میا ب ہو گیا ۔اس واقعہ کے احتجاج میں مشتعل مقامی لوگوں نے مہلوکہ کی لاش کے ساتھ سڑک جام کر دیا جس سے اس اہم شاہراہ پر گھنٹوں آمدورفت متاثر رہا ۔بعد مقامی تھانہ کی پولیس نے مشتعل لوگوں کو سمجھا بجھا کر سڑک جام ختم کرایا اور مہلوکہ کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا ۔ادھر پٹوری تھانہ حلقہ کے یوگی چوک کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی کی چپیٹ میں آنے ایک نامعلوم نوجوان کی دردناک موت واقع ہو گئی ۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کر تے ہوئے مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے میں کر پوسٹ مارٹم کےلئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔ خبر لکھے جانے تک مہلوک کی پہنچان نہیں ہو سکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close