بہارسیمانچل

24 گھنٹے بعد ندی سے خاتون کی لاش برآمد

پورنیہ: پورنیہ حلقہ امور بلاک کے بکرا گاؤں میں سوموار کو دیر شام کشتی سے گر کر پرمان ندی میں ڈوبی خاتون عشرت کی لاش دو دن بعد برآمد ہو گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے مقامی ضلع کونسلر اسرارالحق نے بتایا کہ مردہ خاتون عشرت بیگم بکرا گاؤں باشندہ محمد قاسم کی بیوی تھی۔ جس کی لاش این ڈی آر ایف کی ٹیم نے حادثہ کے دوسرے دن منگل کو دیر شام میں کافی تلاش کے بعد موٹربوڈ سے ندی میں تلاش کر برآمدکر لاش کو گھروالے کے حوالے کر دیا ہے۔ موقع پر امور انچل کے کرمچاری سوریہ ولی جھا نے ندی میں ڈوبنے سے خاتون عشرت بیگم کی موت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سوموار کو 1 بجے دن میں عشرت ڈےنگی کشتی پر سوار دیگر مسافروں کے ساتھ سیلاب کے پانی سے بھرے پرمان ندی پار کر دوسرے سرے پر جا رہی تھی۔ درمیان ندی میں جاتے ہی کشتی کے توازن بگڑ گیا اور کشتی ڈگمگانے لگی جس سے وہ کشتی سے پھسل کر بیچ ندی میں گر گئی اور گہرے پانی میں ڈوبنے سے اس کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ اور دیہی غوطہ کھور کے ذریعہ ندی میں لاش کی کافی تلاش کی گئی لیکن لاشں برآمد نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی اطلاع علاقائی ضلع کونسلر اسرارالحق طرف موبائیل پر پورنیہ حلقہ کے امورسرکل افسرراج کشور شرما کو دیا جس کے بعد سی او نے دوسرے دن اےس ڈی آرایف ٹیم کو بھیج کر موٹرووٹ سے ندی میں لاش کی تلاش کرائی گئی اور اےس ڈی آرایف ٹیم کی پرزور کوشش کے بعد لاش کو برآمد کرنے میں کامیابی ملی۔ اس سلسلے میں پریوار والوں کے ذریعہ جلال گڑھ تھانہ میں معاملہ درج کرایا گیا اور پولیس لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ ادھر اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ پورے گاؤں میں ماتمی سناٹا چھایہ ہے۔ ادھر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق بی جے پی ممبر اسمبلی صبا ظفر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور جہاں تک ہوسکے گا مدد کی جائی گی۔ ادھر پورنیہ حلقہ امور کے سی او نے بتایا کہ کاغذی کارروائی پوری کر آفت فنڈ سے مہلوک کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close