بہارمتھلانچل

ایکیوپریشرمشین سے ہوگا ہر درد کا علاج

بتیا:نوتن صدور دیاراورتی علاقے میں بھی اب بے بس اور غریب مریضوں کا ایکیوپریشر تھےراپی مشین کے ذریعہ علاج کیا جائے گا۔ غریب مریضوں کو علاج میں کافی سہولت ملے گی۔ اب انہیں درد سے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ اس کے لئے بدھ کو منگل پور مارکیٹ واقع اوشدھیہ اسپتال سے متصل ایکیوپریشر تھےراپی سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس سنٹر کا افتتاح ضلع بی جے پی کے جنرل سکریٹری روپک لال شریواستواور ڈاکٹر ایم علی خان نے مشترکہ طور پر فیتا کاٹ کر کیا۔ سےنٹر کے قیام ہونے سے غریبوں کا بہتر علاج ہوگا اور اقتصادی استحصال بھی بند ہو جائے گا۔ بطور مہمان خصوصی شریواستو نے کہا اس نے حکومت نے دیہی علاقے کو صاف رکھنے کئی منصوبوں شروع کئے ہیں۔ بس جانکاری کی کمی ہے۔ سنٹر پر مفت علاج کرانے کا بھی انتظام ہے۔اس سے غریب اور بے بس لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ موقع پر ڈاکٹر شہزاد عالم، سنجیو سنگھ، پربھو راج ٹھاکر، ڈاکٹر صدام حسین، ڈاکٹرقاسم، ڈاکٹر وسوجیت کمار رائے، سچین شریواستو، ڈاکٹر دیاشنکر پانڈے، جھونا سنگھ، بھرت ٹھاکر وغیرہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close