بین الاقوامی

26/11 کی بربریت نے پوری دنیا کو صدمہ پہنچایا: مائیک پومپئو

واشنگٹن: آج ممبئی دہشت گردانہ حملے کی دسویں سالگرہ پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے امریکی حکومت اور تمام امریکیوں کی طرف سے بھارت اور ممبئی شہر کے لوگوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم متاثرین کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کے عزیز، چھ امریکی شہریوں سمیت، بربریت کے اس عمل میں ہلاک ہو گئے تھے۔ 26/11 کی بربریت نے پوری دنیا کو صدمہ پہنچایا۔‘‘
جناب پومپئو نے مزید کہا کہ یہ متاثرین کے خاندانوں کی توہین ہے کہ دس سال بعد بھی ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ان کی وابستگی کے لئے سزا نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام ممالک، خاص طور پر پاکستان سے مطالبہ کیا وہ اس سفاکی کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں بشمول لشکر طیبہ اور اسکے ملحقہ گروپوں کے خلاف پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہیں۔
جناب پومپئو نے کہا کہ امریکہ یہ دیکھنے کا پابند ہیکہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزارت خارجہ کا ریوارڈس فار جسٹس (آر ایف جے) پروگرام ایسی معلومات کے لئے 5 ملین ڈالر تک کے نئے انعام کی پیشکش کر رہا ہے جن سے 2008 کےممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث یا مدد فراہم کرنے والا کوئی شخص گرفتار یا سزاوار ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close