ٹیکنالوجی

3 جی اور 4جی ڈاؤن لوڈاسپیڈ میں ایئرٹیل آگے

پٹنہ:اوپن سگنل کی نومبر 2018 کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایئر ٹیل نے اپنے 3 جی اور 4 جی نیٹ ورک پر 7.53 ایم بی پی ایس کی رفتار سے ڈاؤن لوڈ سہولت فراہم کی، وہیں ریلائنس جیو، ووڈافون، آئیڈیااور بی ایس این ایل نے 5.47 ایم بی پی ایس، 5.20ایم بی پی ایس، 4.9 2 ایم بی پی ایس اور 2.70ایم بی پی ایس کی کل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ فراہم کی ہے۔ایئرٹیل نے 16 سرکلوں میں اعلی مقام حاصل کیا ہے۔اڑیسہ میں ایئرٹیل کی سب سے تیزاسپیڈ 9.88 ایم بی پی ایس رہی۔
بات کریں اپ لوڈ اسپیڈ کی تو 3 جی میں اپنے قریبی مسابقتی ووڈافون سے 15 فیصد تیز اور 4 جی میں 30 فیصد اپ لوڈ کی رفتار کے مطابق آئیڈیا نے 2.88 ایم بی پی ایس کی رفتار کے ساتھ ساتھ نمبر 1 کی جگہ کو برقرار رکھا ہے۔ ووڈافون، ایئر ٹیل، جیو اور بی ایس این ایل نے بالترتیب 2.31 ایم بی پی ایس، 1.90 ایم بی پی ایس، 1.58ایم بی پی ایس اور 0.76 ایم بی پی ایس کی کل اپ لوڈا سپیڈ فراہم کی ہے۔
جیو تمام شعبوں میں 4 جی دستیابی میں 95 فیصد سے زیادہ اسکور کے ساتھ تمام 22 ٹیلی کام سرکلوںمیں اور کولکتہ میٹرو سرکل سمیت 10 سرکلوں میں سب سے اوپر ی پائیدان پررہا۔ تمام 22 سرکلوں میں جیو کی 4 جی دستیابی اسکور 96.7 فیصد تھی۔ 4 جی دستیابی میں آئیڈیا نے تین علاقوں میں 80 فیصد سے زیادہ اسکور حاصل کیا، وہیں ایئر ٹیل اور ووڈافون نے برابر عہدہ حاصل کیا۔
سروے کے مطابق موبائل ویڈیو تجربہ جانچ میں تھری وے ٹائی قرار کیا، جس میںایئر ٹیل، جیو اور ووڈافون نشاندہ رہے۔ اوپن سگنل کی سروے کے مطابق 1 جون سے 29 اگست، 2018 تک 10,509,3,943 ڈیواسس کے مطابق سگنل کی پیمائش 1,769,79,943 رہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close