بہارسیمانچل

30سالہ خاتون نے 3بچیوں کو دیا جنم

کٹیہار:بلاک کے براری ریفرل اسپتال میں ایک 30سالہ خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا۔ یہ کرشمہ ڈاکٹر یوکے سنہا کے دیکھ ریکھ میں ہوا۔ ریفرل اسپتال براری کے ڈاکٹر سنہانے بتایا کہ براری بلاک کے لائن پار بریٹا کا باشندہ محمدخوشوالدین منصوری کی بیوی تیس سالہ آسیہ خاتون نے براری کے ریفرل اسپتال میں ڈاکٹر اورنرس کی موجودگی میں تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹر یوکے سنہا نے بتایا کہ زچہ بچہ چاروں تندرست ہیں۔ آشیا خاتون کو پہلے سے چار لڑکے اور دو لڑکی ہیں۔ ایک ساتھ تین بچے کو جنم ہونے کی وجہ سے لین پار بریٹا میں چرچا موضوع بنا ہوا ہے۔ تو وہیں دوسری طرف بچوں کو جنم لینے سے پریوار میں کافی خوشی کا ماحول بنا ہوا ہے۔ بچیوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑتی ہے۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس وغیرہ حاضر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close