بہارسیمانچل

کانگریس سیوا دل میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے

کشن گنج: تیز رفتار سے کانگریس سیوا دل میں تبدیلی آرہی ہے ۔سیوادل کا اپنا ایک قدیم تاریخ ہے ۔سیوا دل اور قومی پرچم کا ایک قدیم رشتہ ہے،سیوا دل کا قیام 1923 میںستیہ گرہ کے دوارن ناگپور میں عمل آیا۔ سیوا دل کے کارکن پانی پلانے او ر دری بچھانے کا کام اب نہیں کریگی۔کانگریس پارٹی کے قومی صدر جناب راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس سیوادل کا رموٹ اب سیوادل کے پاس ہی ہوگا ۔ مذکورہ باتیں کانگریس سیوادل کے ریاستی جنرل سیکریٹری و کشن گنج کے ضلع انچارج محمد شفیع عالم نے کانگریس کے ارکان کو خطاب کرتے ہوئے کشن گنج کے گاندھی چوک میں دھوج بندی پروگرام کے دوران کہی ۔مسٹر شفیع عالم نے کشن گنج کے سیوادل کے ارکان اور پارٹی لیڈروں کی موجودگی میں کہا کہ تنظیم اب عوام کے درمیان جائے گی اور عوام کیلئے کام کرے گی ۔ا س کے علاوہ راشٹریہ نیرمان ، قومی سطح پر فرقہ پرست طاقتوں سے جو خطرہ ہے ا س نپٹنے کیلئے مہینہ کے ہر آخری اتوار کوعوامی مقامات پر قومی پرچم لہرائے گی جس میں کانگریس پارٹی کے لوگ، داشواران طبقہ ، عام عوام ، طلبا ، نوجوان ، کسان اور خواتین وغیرہ حصہ لیں گے۔ا س پروگرام میں ملک کے سامنے جو حساس مسائل ہیں ان پر تبادلہ خیال کی جائے گی۔کانگریس سیوادل کے کارکن ایک گاؤں ایک راہ پروگرام کے تحت عوامی مسئلوں سے روبروہوں گے ۔اسکیل ڈیولپمنٹ کا بھی کام کریں گے ۔سیوادل کانگریس اور عوام کے درمیان رابطہ کا قائم کرے گی۔اس پروگرام میں سب سے قبل قومی پرچم لہرا گیا اور قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا ۔ آزاد ہند فوج زندہ باد اور بندے ماترم کے نعروں کے بعدپروگرام کا اختتام ہوا ۔پروگرام کی صدارت کشن گنج کانگریس سیوادل کے آرگنائزر منوج کمار ٹھاکر نے کی اس موقع پر کانگریس اور سیوال دل کے لیڈران وارکان کافی تعداد میں موجود تھے جس میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر پنٹو چودھری ، شاہجہاں بیگم ، چندن کمار، نرائند داس،پارٹی ریاستی ترجمان سرفراز خان،علی امام چنٹو،نسم اختر ، دارابھائی ،ویکی ٹھاکر ،توصیف انظار وغیرہ کا نام شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close