بہارسیاست

5 لاکھ کنٹریکٹ ملازمین کونتیش حکومت کا تحفہ جلد

پٹنہ :حکومت بہار کے مختلف دفاتر میں برسرکار 5 لاکھ سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو ریاست کی نتیش حکومت بڑا تحفہ دے گی۔ سبھی کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ ریاستی حکومت ایک سمجھوتہ کرے گی جس کے بعد وہ مستقل ملازمین کی طرح 60 سال کی عمر تک سروس کرسکیںگے۔ اس سلسلے کی ایک رپورٹ نافذ ہونے پر ہر سال کنٹریکٹ بڑھانے کا جھنجھٹ ختم ہوجائے گا اور کنٹریکٹ ملازمین کو سرکاری ملازمین کی طرح ہی سبھی سہولیات بھی ملنے لگیںگی۔ ملازمین کو صرف ایک امتحان پاس کرنا ہوگا ۔اس کے بعد ان سے 60سال کی عمر تک کیلئے معاہدہ کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ ملازمین کی سروس مستقل کرنے کیلئے سابق سکریٹری اشوک کمار چودھری کی صدارت میں تشکیل کی دی گئی ہائی لیول کمیٹی کی رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو مقررہ تنخواہ میں بیسک تنخواہ اور اے آر اے سمیت تمام بھتوں کا ذکر ہوگا، جو انہیں قابل ادا ہوگا۔ رپورٹ میں یومیہ ملازمین کو بھی سرکاری ملازمین کی طرح ہی سبھی فائدے اور سہولیات مہیا کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنٹریکٹ ملازمین کو ہٹانے کا وہی طریقہ ہوگا جومستقل ملازمین کیلئے ہے۔ توقع ہے کہ کمیٹی 15 اگست سے پہلے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو اپنی رپورٹ سونپ دے گی۔ کمیٹی کی مدت کار اگست میں ختم ہورہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close