کھیل

5000 رن پورے کرنے والے 12 ویں ہندستانی بلے باز بنے پجارا

ایڈیلیڈ:قابل اعتماد بلے باز چتیشور پجارا ٹیسٹ کرکٹ میں 5000 رنز مکمل کرنے والے 12 ویں ہندستانی بلے باز بن گئے ہیں۔پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ اوول میں پہلے کرکٹ ٹسٹ کے پہلے دن جمعرات کو 123 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر یہ کامیابی حاصل کی۔پجارا اپنے 65 ویں ٹیسٹ میں اس ریکارڈ پر پہنچے ہیں۔پجارا کی یہ 16 ویں اور آسٹریلیا کے خلاف تیسری ٹیسٹ سنچری تھی۔ پجارا کے اب 65 ٹسٹ کی 108 اننگز میں 50.28 کی شاندار اوسط سے 5028 رنز ہو گئے ہیں۔
30 سالہ پجارا سے اب کپل دیو 5248، گنڈپا وشوناتھ 6080، محمد اظهرالدين 6215، موجودہ کپتان وراٹ کوہلی 6334، دلیپ وینگسرکر 6868، سوربھ گانگولی 7212، وریندر سہواگ 8503، وی وی ایس لکشمن 8781، سنیل گواسکر 10122، راہل دراوڑ 13265 اور سچن تندولکر 15921 آگے ہندستانی بلے بازوں میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close