اتر پردیش

یوم آزادی کے موقع پرقومی ترانہ نہ گانے پرمدرسہ کا ریجسٹریشن منسوخ

لکھنو:اترپردیش کے مہاراج گنج میں یوم آزادی کے موقع پرایک مدرسے میں راشٹریہ گیان (قومی ترانہ) گانے پرپابندی لگائے جانے کو پرنسپل اورکچھ اساتذہ کے ذریعہ مبینہ طورپراعتراض کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اترپردیش کی یوگی حکومت نے مدرسے کی منظوری منسوخ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق مہاراج گنج کے کولہوئی تھانہ علاقے کے بڑاگو واقع مدرسہ عربیہ اہلسنت گرلس کالج کی منظوری ختم کردی گئی ہے۔ ضلع اقلیتی فلاح وبہبود افسرپربھات کمار نے بتایا کہ الزامات کی جانچ کے لئے تشکیل جانچ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مدرسے کے پرنسپل فضل الرحمن اورکچھ دیگراساتذہ نے طلبا کو قومی ترانہ گانے سے روکا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملک سے غداری کا معاملہ درج کرکے سبھی ملزمین کو فوراً گرفتارکرلیا تھا۔
مہاراج گنج کے ضلع افسرامرناتھ اپادھیائے نے ضلع اقلیتی فلاح وبہبود محکمہ کے افسران کو جانچ سونپی تھی۔ جانچ پوری ہونے کے بعد معاملے کی رپورٹ یوگی حکومت کو بھیجی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مدرسے کی منظوری منسوخ ہونے کے بعد طلبا کے لئے کسی دوسرے متبادل مدرسے کا انتظام کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close