فلم

سچ ثابت ہوئی پرینکا کے متعلق کی گئی پیشن گوئی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کی شادی سے متعلق 13 سال قبل کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔
بھارتی میگزین فلم فیئر میں آج سے 13 سال قبل 2005 میں خبر چھپی تھی جس میں ایک نجومی نے پرینکا کی شادی اوران کے مستقبل کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی جو حیرت انگیز طور پر سچ ثابت ہوئی ہے۔نجومی کے مطابق پرینکا چوپڑا 36 برس کی ہونے کے بعد شادی کریں گی اور آج 13 سال بعد پریانکا سے متعلق کی گئی یہ پیشن گوئی سچ ثابت ہوگئی۔ پرینکا چوپڑا گزشتہ ماہ 36 برس کی ہوئی ہیں اور اسی ماہ انہیں نک جونز نے شادی کی پیشکش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔اسی میگزین میں پرینکا سے متعلق کی گئی ایک اور پیش گوئی کہ وہ اداکاری کے ساتھ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھیں گی بھی سچ ثابت ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ پرینکا سے متعلق جو آخری پیش گوئی کی گئی تھی وہ یہ تھی کہ 45 سال کے بعد پرینکا سیاست میں دلچسپی لیں گی اور ایک کامیاب سیاستدان بنیں گی۔ اب یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوتی ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close