بہارمتھلانچل

55خواتین کے درمیان مفت گیس کنکشن تقسیم

بیگوسرائے:ناؤکوٹھی کے پہسارا پوربی پنچایت میں پردھامنتری اجولا یوجناگیس منصوبہ کے تحت بی پی ایل پریوار کے 55 خواتین کو مفت ایل پی جی رسوئی گیس کا کنکشن دیاگیا۔ گیس تقسیمی پروگرام میں صارفین کو خطاب کرتے ہوئے مکھیا دنیس یادو نے کہا کہ سرکارکے گرامین سطح پر خواتین کے صحت اور آنکھ کی حفاظت کے لئے دھواں سے پاک یہ قدم اٹھایاجارہاہے۔ یہ صاف اور ستھرا ماحول اور آب وہوا کے تئیں ایک اچھا پروگرام ہے۔ اس سے خواتین میں خوداعتمادی بڑھتی ہے۔ باقی لوگوں کو اس منصوبہ کا فائدہ لینے کے لئے جلد سے جلد درخواست جمع کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر پنچایت کے مختلف وارڈ کے لگ بھک 55 پریوار کو مونوانڈین گیس ایجنسی کے پروپ رائٹر کمار دیواکر کے ذریعہ خواتین کو گیس سلینڈر رگولیٹر اور گیس چولہا وغیرہ دیاگیا۔ گیس کنکشن ملتے ہی نیرا دیوی، گیتادیوی وغیرہ کے چہرے کھل اٹھے۔ موقع پر وارڈ ممبر اوپندر سدا اور دیگر لوگ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close