پٹنہ

6دسمبر کو این ڈی اے چھوڑ سکتے ہیں اوپندر کشواہا

بی جے پی کو الٹی میٹم کا وقت ختم ،سیاسی تذبذ برقرار

پٹنہ: اوپندر کشواہا کا این ڈی اے کو دیا گیا الٹی میٹم آج ختم ہونے والا ہے۔ ایسے میں انہیں اور ان کی پارٹی کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ اطلاع کے مطابق پی ایم نریندر مودی نے اوپندر کشواہا کو وقت نہیں دیا ۔ ایسے میں اب کشواہا اور ان کی پارٹی کے لئے لوک سبھا انتخابات میں قابل احترام سیٹ کی ایک آخری امید بھی ختم ہوگئی ہے۔
جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر ایل ایس پی چیف اور مرکزی وزیر اوپندر کشواہا نے یہ اشارہ دے دیا ۔ کشواہا این ڈی اے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایسی امید نہیں تھی ۔ا ب پارٹی کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ میٹنگ مشرقی چمپارن میں 4-6دسمبر تک چلے گی۔ اس میٹنگ میں پارٹی کے لیڈر مل کر فیصلہ کریں گے۔
پی ایم نے کشواہا سے ملنے کا وقت نہیں دیا، ایسے میں کشواہا کے پاس جو آخری امید تھی ، وہ بھی ختم ہوچکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی ابھی انتخابات کے سبب مصروف چل رہے ہیں۔ اسی کے سبب ان کی جانب سے کشواہا کو ٹائم نہیں دیا گیا۔
یاد رہے کہ تین مرتبہ دہلی جانے کے باوجود اوپندر کشواہا کو بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور نریندر مودی نے وقت نہیں دیا تھا۔ ایسے میں کشواہا کو ناراض ہوکر واپس بہا لوٹنا پڑا تھا۔ لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کو لے کر اوپندر کشواہا نے پی ایم نریندر مودی سے بات کرنے کی بات کہی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close