بہار

6نومبر کو وزیر اعلی رکھیںگے کریہہ پل کا سنگ بنیاد

سمستی پور: سمستی پور ضلع کے بیتھان بلاک حلقہ کے سلہا پنچایت واقع پھوہیا گھاٹ کے کریہہ ندی پل کا سنگ بنیادآئندہ 6نومبر کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار رکھینگے۔ اس پروگرام کو لیکر اعلی افسران کی آمدورفت بڑھ گیا ہے ۔پروگرام کی تیاری کو لیکر آئے دن کوئی نہ کوئی افسران پہنچ رہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پروگرام کی تیاری کو لیکر آج سمستی پور کے ضلع کلکٹر چندرشیکھر سنگھ ،ضلع نپولیس کپتان ہر پریت کور دیگر افسران کے ساتھ جلسہ گاہ اور ہیلی پیڈ کے مقام کا جائزہ لیا اور افسران کو ضروری ہدایتیں دی ۔ اس موقع پر روسڑا کے ایس ڈی او امن کمار سومن، ڈی ایس پی اجیت کمار، بلاک ترقیاتی افسر کمار سوربھ اور تھانہ صدر سنتوش کمار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ دوسری طرف وزیر اعلی کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے پھو ہیا گھاٹ پر جلسہ منعقد ہوئی ۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی راج کمار رائے نے کہا کہ پل بن جانے سے چار پنچایتوں کے قریب پچاس ہزار کی آبادی کو فائدہ ہوگا۔ اسکے علاوہ پل بن جانے سے تھانہ، بلاک دفتر وغیرہ پہنچنے میں بھی آسانی ہوگی۔ جلسہ کی صدارت ویرندر کمار ہٹلر نے کی ۔موقع پر سنجیو کمار کشواہا، ویمل کمار جیتندر، وجئے کمار یادو، راجیش کمار، بھکاری لال سنگھ شتروگھن منڈل اور شیو شنکر یادو وغیرہ موجود تھے۔
(رپورٹ:تنویر عالم تنہا)

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close