کھیل

وراٹ آرام نہیں کریں گے ، ون ڈے کی کپتانی سنبھالیں گے

حیدرآباد: ہندوستانی سلیکٹروں نے کپتان وراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سریز سے آرام دینے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے کپتان مقرر کردیا ہے اور ساتھ ہی نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
وراٹ کو ایشیا کپ سے آرام دیا گیا تھا جسے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ہراکر جیتا تھا۔ ایشیا کپ میں روہت شرما نے ہندوستان کی کپتانی سنبھالی تھی۔ ایسی قیاس آرائیاں تھیں کہ آسٹریلیا دورے کے مدنظر وراٹ کو ایک روزہ سریز سے آرام دیا جاسکتا ہے لیکن ہندوستانی سلیکٹروں نے آج اعلان کردہ ٹیم میں انہیں کپتانی سونپی ہے۔
پہلے دو ایک روزہ میچوں کے لئے اعلان کردہ ٹیم اس طرح ہے۔ وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما(نائب کپتان)، شکھر دھون، امباتی رائڈو، منیش پانڈے، مہندر سنگھ دھونی(وکٹ کیپر)، رشبھ پنت، رویندر جڈیجا، یجوویندر چہل، کلدیپ یادو، محمد سمیع، خلیل احمد، شاردل ٹھاکر اور لوکیش راہل۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close